دنیا کے 16 ویں نمبر کے کھلاڑی کو شکست دے کر شرت آخری 16 میں

0
0

دوحہ،// ہندوستان کے ٹاپ کھلاڑی اچنت شرت کمل  عالمی نمبر 16 کھلاڑی جرمنی کے پیٹرک فرانجسکا کو منگل کے روز ہراکر ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جی ستین اور منیکا بترا کو دوسرے دور میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔
دنیا کے 32 ویں نمبر کے کھلاڑی شرت نے پہلے راونڈ میں پوایرتو ریکو کے برائن ایفاناڈور کو ہرایا تھاا ور دوسرے دور میں انہوں نے جرمنی کے پیٹرک فرانجسکا کو 12-10، 3-11، 11-7،7-11، 11-9 سےشکست دے کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ نوبار کے سینئر نیشنل چیمپئن شرت کا آخری 16 میں مصر کے احمد صالح اور جرمنی کے دمیٹریز اوورچاروف کے درمیان میچ کے فاتح سے بدھ کو مقابلہ ہوگا۔
عالمی نمبر 37 کھلاڑی ستین کو دوسرے راونڈ میں پانچویں نمبر کے کھلاڑی جاپان کے توموکازو ہریموتو سے 4-11، 5-11، 8-11  سےشکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ منیکا بترا تیسرے نمبر کی کھلاڑی جاپان کی میما ایٹو سے 7-11، 6-11، 7-11 سے ہارگئیں۔ اس سے قبل کوالیفائنگ راونڈ میں اینتھنی املراج، ہرمیت دیسائی، سوتیرتھا مکھرجی اور آئیہکا مکھرجی کو ہارکاسامنا کرنا پڑا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا