لیفٹیننٹ گورنرنے ریاسی میں گوردوارہ بابا بندہ سنگھ جی بہادرپر حاضری دی

0
0

لوگوںبالخصوص نوجوانوں کو بابا بندہ سنگھ جی بہادر کی تعلیمات پر عمل پیر ا رہنے کیلئے کہا
لازوال ڈیسک

رِیاسی؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ریاسی میں تاریخی گوردوارہ بابا بندہ سنگھ جی بہادر پر حاضری دی اور جموںوکشمیر کے لئے اَمن ، ترقی ، خوشحالی اور یہاں کے لوگوں کے خیرعافیت کے لئے دعا کی۔ڈیرہ بابا بندہ سنگھ جی بہادر پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو بابا بندہ سنگھ جی بہادر کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بابا بندہ سنگھ جی بہادر کو نمن کرتا ہوں جو حب الوطنی ، بے خوبی ، لگن اور قربانی کے مجسمہ تھے۔اُنہوں نے کہا کہ بابابندہ سنگھ جی بہادر کی شجاعت اور بے لوث خدمات کی کہانی آنے والی نسلوں کو بتانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم سنت کی سر زمین کی خدمت کا موقعہ فراہم ہونے کو اپنی خوش قسمتی تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جموںوکشمیر کے تمام شہریوں کو سماجی ، بیداری کے مرکز کے طور پرکام کریں اور سماجی و قومی مفادات کے لئے اجتماعی طور احساس ذمہ داری کا احساس کریں۔بابابندہ سنگھ جی بہادر گور و گوبند سنگھ جی کے طالب کے طور پر ہمیشہ آزادی ،پسماندہ طبقات کے تحفظ اور معاشرے کے تمام طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشان رہے اور ملک کی آنے والی نسلوں کو ان کے اصولوں پر عمل پیر ا رہنے کو سمجھنا ہوگا۔اُنہوں نے پنجابی زبان کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی وابستگی کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی زبان کی کتابیں یوٹی کی تمام عوامی لائبریریوں میں دستیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لئے اقدام اُٹھایا گیا ہے اور یہ عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔لیفٹیننٹ گورنری نے بابا بندہ سنگھ بہادر جی کی شاندار تاریخ کو سکول کی نصابی کتابوں میں شامل کرنے کی یقین دہانی کی تاکہ نئی پود اَپنی اَقدار اور روایات سے جڑی رہے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اور اس کے لئے جموں وکشمیر اِنتظامیہ تعلیم سے لے کر صنعتی ہونے تک بہت سے محاذوں پر کام کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہم اِس طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ہمارے بچے اَخلاقی اقدار سیکھیں اور ساتھ ہی چوتھے صنعتی اِنقلاب کی تربیت حاصل کریں ۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے ڈیرہ بابا بندہ سنگھ بہادر جی کے احاطے میں میں پودا لگایا۔اِس موقعہ پر بابا بندہ سنگھ بہادر کی دسویں اولاد بابا جتندر سنگھ پال سوڈھی نے اپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اَپنے نوجوانوں کو اپنی بھرپور ثقافتی اور روایتی اَقدار سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر شعبے میں اعلیٰ کارکردگی پیدا کرنے اور نظم و ضبط کی زندگی گزارنے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔سابق ممبر پارلیمنٹ اور موجودہ چیئرمین نیشنل مومنٹس اَتھارٹی ترون وِجے نے اَ پنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے بابا بندہ سنگھ جی بہادر کی قربانیوں کو اُجاگر کیا اور اپیل کی کہ اِتنے بڑے بہادرکی تاریخ کو درسی کتب میں شامل کیا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے عبادت گاہ پر ایک گھاٹ تعمیر کرنے اور ڈیرہ بابا بندہ سنگھ بہادر کو جوڑنے والی سڑک کی فوری مرمت کرنے کی درخواست کی ۔جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے ڈیرہ بابا بندہ سنگھ بہادر کو سڑک کی تعمیر اور گھاٹ کی ترقی کی یقین دہانی کرائی۔ اُنہوں نے چیئرمین نیشنل مومنٹس اَتھارٹی کو بھی بابا بندہ سنگھ جی بہادر کے میوزیم کے قیام کے لئے بہترین ماہرین سے رجوع کرنے کو کہا اور انہیں یو ٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مددکی یقین دہانی کرائی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی نے رابطے کے سلسلے میں ایک انقلاب پیدا کیا ہے اور یوٹی اِنتظامیہ اگلے ڈھائی برسوں میں تمام غیر منسلک رہائش گاہوں کو جوڑنے کے لئے اِس پالیسی پر کام کر رہی ہے۔اِس موقعہ پرسیکرٹری ڈیرہ بابا بندہ بہادرایس ایس پہوا نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس موقعہ پر دیگر اہم شخصیات کے علاوہ وائس چانسلر ایس کے یو اے ایس ٹی ( سکاسٹ )ڈاکٹر جے پی شرما،ڈی آئی جی ریاسی ۔اودھمپور رینج سوجیت کمار سنگھ ، ڈپٹی کمشنر رِیاسی اِندو کنول چب اور ایس ایس پی رِیاسی ریشمی وزیرتھیں۔اِس موقعہ پر سابق قانون ساز ایس چرنجیت خالصا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا