شاہ نواز مْغل
مہور؍؍ بگہ انگرالہ سڑک پر سوموار کی صبح بہاری بارش کے دوران (بل) کے مقام پر پتھر گر آئے اور ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر3701 jK20 جو گلاب گڑھ سے مہور کی جانب جا رہی تھی کو بھاری نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق جب گاڑی بل کے مقام پر پہنچی تو اچانک بھاری پتھر گر آئے جب کہ کسی قسم کے جانی نُقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ۔