پونچھ پولیس کی منشیات مخالف مہم جاری

0
0

منشیات میں ملوث دو لوگوں کو پونچھ پولیس نے کیا گرفتار
اعجاز الحق بخاری
پونچھ// انسداد منشیات کے محاذ پر کامیابی کے بعد ، پونچھ میں جموں و کشمیر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے منشیات کی ایک کھیپ برآمد ہوئی ہے اس سلسلے میں سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش کمار انگرال نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویڑن مدانا میں معمول کی گشت پر گئی پولیس ٹیم کو اطلاع ملی کہ وہاں منشیات کا دھندا ہو رہا ہے جس پر پولیس نے کاروائی عمل میں لائی اس دوران دو افراد کو معمول کی چیکنگ کے لئے روکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں کو دھر دبوچا اور ان کے قبضے سے 124 گرام منشیات پاؤڈر یعنی ہیروئن برآمد کی۔ گرفتار شدگان کی شناخت سجاد احمد ولد مظفر احمد اور اعجاز احمد ولد عبدالسلام جو کہ سرنکوٹ کے گاؤں سیڑی خواجہ کے رہائشی ہیں کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ایس پی موصوف نے مذید بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر 51/2021 درج کی گئی ہے اور اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا