گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر تقریب کا انعقاد

0
0

خواتین ہر روپ میں گھر کی رونق ہوتی ہیں: شفقت حسین رفیقی
محمد اشفاق ؍ فرید احمد نائک

ڈوڈہ؍؍ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں بھی عالمی یوم خواتین کا دن نہایت جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اور اس موقع پر خواتین ترقیاتی سیل برائے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کی جانب سے "اپنے لئے چیلنج کا انتخاب کرو” کے خیالیے پر پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔اس موقع پر شفقت حسین رفیقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔ یہ پروگرام پروفیسر کنیز فاطمہ ریکٹر کرگل کیمپس کشمیر یونیورسٹی کی وساطت سے منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر انیتا کوتوال کی استقبالیہ تقریر کے ساتھ ہوا بعد ازاں پروفیسر فاطمہ نے براہ راست خطاب کیا، جس میں انہوں نے پروگرام منعقد کرنے پر کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلباء سے صنف نازک کی ترقی پر دھیان دینے کی گزارش کی۔اس کے بعد چند طالبات نے "خواتین کو با اختیار بنانے ” کے موضوع پر تقاریر کئیں اور نظمیں بھی پڑھیں۔علاوہ ازین اس موقع پر "نعرے تخلیق” کرنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں شازیہ بانو، الفت بانو، اور سانیکا نے بالترتیب پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں شفقت حسین رفیقی نے پروگرام منعقد کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آنے والے وقت میں ان کا ہر ممکن ساتھ دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے طالبات سے مختلف قسم کی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اپیل کی اور اس سلسلے میں بہت سی سبق آموز مثالیں بھی پیش کیں۔نظامت ذمہ داری سمسٹر سوم کی طالبہ مقدس نے نبھائی جب کہ اکرتی پریہار اسسٹنٹ پروفیسر ماحولیات نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انکش راج صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس، اوپما کماری صدر شعبہ ہندی، پرنیما اسسٹنٹ پروفیسر ماحولیات، اور پریتی اسسٹنٹ پروفیسر ،شعبہ ایجوکیشن بھی موجود تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا