یہ مسافر بردار گاڑیاں ہیں یا سامان بردار؟

0
0

کشتواڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی عروج پر:قوانین پر عمل پیرا ہونے سے ہی حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍وادی چناب کی سڑکوں پر خصوصاً ضلع کشتواڑ کی سڑکوں پر ماضی میں کئی دل خراش حادثات پیش آئے جن میں کئی قیمتی جانیں تلف ہوئیں اور کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔ کشتواڑ کی جن سڑکوں پر دلدوز حادثات گزشتہ برسوں میں پیش آئے ان میں ٹھاکرائی، سرتھل،دچھن،پاڈر،چھاترو اور پلماڑ شامل ہیںاوران حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔تاہم کشتواڑ میں جب بھی کوئی دلدوز حادثہ پیش آیا تو حادثات کی وجوہات پر بحث و مباحثہ ہوتا رہا کہ آخر ان حادثات کا ذمہ دار کون ہے جس میں کبھی ڈرائیور کو لاپرواہ کہا گیا، کبھی سڑک کی خستہ حالات پر نشانہ لگایا گیا ، کبھی گاڑیوں کی فٹنس پر سوالات کیے گئے اور کبھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو حادثات کی وجہ بتایا گیا۔ حادثات کے بعد چند دن یا ہفتے کشتواڑ کی سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کو، ڈرائیوروں کو اور ساتھ ساتھ میں ٹریفک حکام کو بھی دیکھا گیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر کسی شخص کو سب کچھ بھول جاتا ہے اور پھر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا آغاز ہو جاتا ہے اور کسی کو پرواہ نہیں رہتی ،نہ ہی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق ملتا ہے۔ کشتواڑ کی کئی سڑکوں پر آج کل ٹریفک قوانین کی جم کر خلاف ورزی ہو رہی ہے جہاں ایک طرف قصبہ کشتواڑ میں عوام مسلسل ٹریفک جام کی وجہ سے پریشان ہے وہیںکشتواڑ کی مختلف رابطہ سڑکوں پر قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ نہ ہی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق ملا اور نہ ہی ٹریفک حکام کا کوئی ڈر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک طرف ڈرائیور طبقہ کرائے میں اضافہ ہونے کی مانگ کر رہے ہیں اور دوسری طرف سواریوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سامان لاد دیا جاتا ہے۔ خراب سڑک رابطے اور مسافر گاڑیوں پر بھاری وزن کا سامان لاد دینا کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہی کشتواڑ کی سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کر سکتا ہے۔ ٹریفک حکام کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے اورساتھ میں ٹرانسپورٹ نظام سے وابستہ لوگوں اور عوام کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ عوام کو ٹریفک حکام کو تعاون کرنا چاہیے تاکہ سڑک حادثات سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔کشتواڑ کے کئی سیاسی و سماجی کارکنان نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سڑک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا