حدبندی کے بعد ہی اسمبلی انتخابات ممکن :رویندررینہ

0
0

کہاقیام امن اورتعمیروتری کی پہل کے نتائج جلدسامنے آئیں گے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍بھاجپاکی جموں وکشمیرشاخ کے صدررویندر رینہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں جب تک حد بندی یعنی ڈی لمیٹیشن کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا تب تک یہاں انتخابات ممکن نہیں ہے۔بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے ایک نجی نیوزچینل کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں حدبندی کے بعد ہی اسمبلی انتخابات ممکن ہیں۔انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی سرنو حدبندی ہوگی، اس کے بعد یہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر انتخابات کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں امن و امان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر ترقی کی ایک نئی پہل شروع کی ہے جس کا نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتطامیہ کی جانب سے متعدد اسامیوں کو پْر کرنے کی شروعات کی گئی ہے۔بھاجپاکی جموں وکشمیرشاخ کے صدررویندر رینہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز میں بھی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔وہیں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر رویندر رینہ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف جنگ برپا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم بہادر بھارتی فوج نے ان کے ارادوں کو ناکامیاب بنایا۔انہوں نے کہا ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کروانا ایک تاریخی عمل ہے جس سے جموں و کشمیر میں بنیادی سطح پر جمہوریت کو فروغ ملے گا اور لوگ با اختیار ہو گئے ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا