ریلائنس اپنے ملازمین کے کورونا ویکسی نیشن کا پورا خرچ اٹھائے گا

0
0

ہم کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں:نیتاامبانی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی ؍؍کورونا کے خلاف ٹیکا کاری مہم میں اب کارپوریٹ ورلڈ بھی کود پڑا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا انبانی نے ریلائنس کے ملازمین کو لکھے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ سبھی ملازمین اور ان کے خاندان کے ممبروں کی ٹیکاکاری کا پورا خرچ ریلائنس برداشت کرے گا۔ نیتا انبانی نے خط میں اپیل کی ہے کہ اہل ملازم، حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی ٹیکا کاری پروگرام میں جلد سے جلد رجسٹریشن کروائیں۔ اپنے وعدے کو دوہراتے ہوئے نیتا انبانی نے کہا کہ وہ کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں۔ اس سے پہلے دسمبر 2020 کے آخر میں ’ ریلائنس فیملی ڈے‘ کے موقع پر نیتا انبانی اورریلائنس کے مالک مکیش انبانی نے کہا تھا کہ جیسے ہی ضروری پرمیشن ملے گی وہ ریلائنس کے ملازمین اور ان کے پریوار والوں کیلئے ٹیکاکاری مہم شروع کریں گے۔ خط میں نیتا انبانی نے مزید کہا کہ مکیش اورمیرا ماننا ہے کہ اپنوں کی خوشیوں اور صحت کاخیال رکھنے سے ہی پریوار بنتاہے اور اسی بڑے پریوار کا نام ہے، ریلائنس فیملی۔ حکومت ہند کے ذریعہ چلائی جارہی دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم کا ذکر کرتے ہوئے نیتا انبانی نے کہا ’’ اب یہ کچھ ہی وقت کی بات ہے، ملک کورونا سے جنگ جیت جائے گا۔ امید، یقین اور مسرت کے ساتھ ملک ایک نئے دور میں قدم رکھے گا۔‘‘ ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا انبانی نے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ سبھی کے تعاون سے ہم جلد ہی اس وباء سے نجات پالیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے آگاہ بھی کیا کہ کورونا ابھی گیا نہیں ہے ہمیں کورونا کے خلاف پوری احتیاط اور چوکسی برتنی ہے۔ ہم کورونا سے لڑائی کے آخری مرحلہ میں ہیں اور جلد ہی اس پر قابو پالیں گے۔ خط کا اختتام کرتے ہوئے نیتا انبانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ’ کورونا ہارے گا، انڈیا جیتے گا‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا