دستکاری کو فروغ دینے کے لئے مختلف اسکیموں کی جانکاری ۔
فرید احمد نائک
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کے محکمہ ہینڈلوم کی جانب سے ہینڈلوم دفتر کے ہال میں جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ہینڈلوم ڈاکٹر راہل شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کو منعقد کرنے کا مقصد دستکاروں اور بنکروں کو سرکار کی طرف سے فراہم کی جانے والی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے۔ جن میں ایم یو ڈی آر اے ، کریڈیٹ کارڈ، اور شئیر کیپیٹل قرضے شامل ہیں۔انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے سرکار کی طرف سے فراہم کی جانے والی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کاریگروں اور دستکاروں کو اپنے مصنوعات براہ راست فروخت کرنے کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی۔اس موقع کملیش کماری اور برکت علی نے بھی دستکاروں کو مختلف اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کی انہوں نے بتایا کہ دستکاروں اور بنکروں کو آسان شرائط پر 1.80 لاکھ روپے تک کا قرضہ سود کی 7 فیصدی کی چھوٹ کے ساتھ پانچ برس کی مدت کے لئے فراہم کیا جاتا ہے اس موقع پر محکمہ سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے ملازمین نظام الدین اور برکت علی کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ آخر پر عابد وانی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا