پابندی کے باوجود سب ڈویژن مینڈھر میں پلاسٹک کے انبار

0
0

انتظامیہ کی عدم توجہی سے مشکلات میں اضافہ :عوام
سرفرازقادری

مینڈھر ؍؍ یوٹی جموں و کشمیر میں پلاسٹک کے بیگوں اور لفافوں پر پابندی کے باوجود استعمال شدہ ذخائر کھلے عام بس اڈہ،اور نالیوں میں پھینکے جاتے ہیں ۔جس کے باعث ایک جانب عوام کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور دوسری جانب قدرتی ماحول بْری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔ قصبہ مینڈھر کا ماحول ہر ائے روز آلودہ ہوتا جارہا ہے۔ جبکہ قانون موجود ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔مینڈھر بازار اور اسکے قرب و جوار میں پلاسٹک اور لفافوں کے کھلے عام ڈھیرلگے ہیں ۔سومویونین صدر کفیل خان نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ماحولیاتی آلودگی کو لے کر یہاں مقامی انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے بازار اور گلیوں میں ہر روز بکھرنے والی پلاسٹک سے نالیاں بھری ہو ئی ہیں۔ اور جب بارش ہو تی ہے تو نالیوں میں رکاوٹ آجاتی ہے اور برسات کا پانی بازار لوگوں کے کاروباری اداروں اور رہائشی مکانوں اور بس اڈہ میں بھی داخل ہو کر کافی نقصان دیتا ہے۔اْنہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے قانون کو سختی سے نافذ کیا جائے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا