حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍پولیس پوسٹ ناگری ضلع کٹھوعہ کی ایک ٹیم نے انسپکٹر وکی تھپہ کی قیادت میں دو جی سی بی مشینیں زیر نمبر JK08E-3515 اورJK08E7539 ضبط کیں۔واضح رہے یہ مشینیں سر کھڈ ،چک دراب خان (ناگری) میں غیر قانونی کان کنی کرتی پائی گئیں ۔وہیں یہ مشینیں ضبط کرنے کے بعد پولیس نے محکمہ کان کنی کے افسران کے حوالے کیں ۔اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ مزید تحقیقات کر رہا ہے ۔واضح رہے غیر قانونی کان کنی کے کئی معاملات آئے روز منظر عام پر آتے رہتے ہیں ۔