مشیر فاروق خان نے دوسری قومی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کو

0
0

کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقین کو سراہا
جموں؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرفاروق خان نے مرکزی وزارت برائے امور نوجوان و کھیل کود کی جانب سے جموںوکشمیر سپورٹس کونسل اور جموںوکشمیر ونٹر گیمز ایسو سی ایشن کے اشتراک سے 26؍فروری سے 2 مارچ2021ء تک کے درمیان گلمرگ میں منعقد کی گئی دوسری قومی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کو کامیابی بنانے کے لئے تمام متعلقین کا شکرایہ ادا کیا۔مشیر موصوف نے شرکا ٔ، کھیل انجمنوں جنہوں نے ان سرمائی کھیلوں میں حصہ لیا کا شکریہ ادا کیا۔ ان کھیلوں میں ملک کی 27 ریاستوں اور یوٹیوں سے آئے زائد از 1200 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے بین لاقوامی سرمائی کھیلوں میں بھارت کی موجودگی محسوس کی گئی اور جموںوکشمیر سرمائی کھیلوں کا مرکزبن گیا۔مشیر موصوف نے متعلقہ ایجنسی / محکموں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے تمام اقدامات بروقت مکمل کئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا