پنچایتی راج اداروں کا دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی میں کلیدی رول ہے:بصیر خان

0
0

سہ سطحی نظام قائم کیا گیا تاکہ مقامی آبادی کی ضروریات کے مطابق دیہی علاقوں کی ترقی یقینی بن سکے
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیربصیر احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے ہیں تاکہ جموںوکشمیر کے دیہی علاقوں کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی یقینی بن سکے۔مشیر آج بسوہلی اور کٹھوعہ میں پنچایتی راج اداروں کے منتخبہ نمائندگان کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے۔مشیر نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اور پنچایتوں کے منتخبہ ارکان کا دیہی علاقوں میں اثاثوں کی منصوبہ بندی میں بڑا کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہ سطحی نظام قائم کیا گیا تاکہ مقامی آبادی کی ضروریات کے مطابق دیہی علاقوں کی ترقی یقینی بن سکے۔واٹر سپورٹس سینٹر اور ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر کے لئے جگہ کا معائینہ کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ سال بھر میں کثیر تعداد میں سیاحوں کے لئے بسوہلی میں سیاحتی ڈھانچے کو تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بسوہلی مصوری اور مقامی پشمینہ کی بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لئے سنجیدہ طور کوشاں ہے تاکہ مقامی کاریگروں اور فنکاروں کے لئے بہتر مارکیٹنگ سہولیات دستیاب ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ان فنون کو آگے لے جانے کے لئے مقامی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے ناظم سیاحت کو بسوہلی کے اہم سیاحتی مقامات کے ساتھ کو سرکیو لر روڑ تعمیر کرنے کے لئے کہا جو بسوہلی کے ساتھ منسلک ہوگی۔اس موقعہ پر دیگر افراد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اوم پرکاش ، اے ڈی سی تلک راج تھاپا ، بی ڈی سی چیئر پرسن بسوہلی سشما جموال ، بی ڈی سی چیئر پرسن دھر مہان پور سشما بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا