سری نگر//جموں وکشمیر پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کستے ہوئے شہر سری نگر میں ایک ہی دن میں 110 افراد کو چالان کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے منگل کے روز سری نگر کے مختلف علاقوں میں کاررائیوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 110 افراد کو چالان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس علاوہ عوامی جگہوں پر کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے والے 57 افراد پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔