سلامتی کونسل میں میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کا فیصلہ

0
0

اقوام متحدہ،میانمار کی تازہ ترین صورتحال پر آنے والے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔ امریکی درخواست کے بعد میانمار پر تبادلہ خیال کے لئے یہ اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک سفارتی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے چیئر مین نے میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ سے جمعہ کی صبح ایک اجلاس طلب کرنے کو کہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ میانمار میں فوج نے موجودہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد برطرف کردیا اور یکم فروری سے ملک میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے اس اقدام کے خلاف ہزاروں افراد ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور فوج کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر اعلی سرکاری افسران کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ فوج نے ان کی پارٹی پر نومبر کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا