منجاکوٹ کے سرولہ میں لوگوں نے پانی کی کمی کو لے کر کیا احتجاج

0
0

کہا محکمہ جل شکتی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے
سیارف خان
منجاکوٹ؍؍ضلع راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کی پنچائت سرولہ کے ورڈ نمبر ایک میں پانی کی کمی کو لے کر لوگوں نے احتجاج کیا۔ اس موقع پرمقامی لوگوں نے کہاکہ بیس سال قبل محکمہ کی طرف سے پائپ لائین بچھائی گئی تھی مگر اب وہ پائپ بوسیدہ ہو چکی ہیں اور محکمہ کی طرف سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے کارن لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے کہاکہ کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے اور محکمہ جل شکتی اس جانب کوئی قدم نہیں بڑھا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی مشکلات کی جانب محکمہ کا کوئی بھی ملازم توجہ نہیں دیتا۔انہوں نے پانی کی کمی کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیا کہ وارڈ نمبر ایک پنچایت سرولہ میں پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا