سرنکوٹ کے کئی نوجوانوں نے والی بال اور اتھلیٹکس میں قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھائی

0
0

میونسپلٹی سرنکوٹ کے نائب چیئرمین سنجیو قیصر کی قیادت میں اعزازی تقریب کا انعقاد
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ نیشنل والی بال یوتھ آف فیڈریشن چمپئن شپ دلی میں منعقدہ مقابلہ میں لسانہ گاؤں کے ہونہار لڑکوں نے گولڈ میڈل حاصل کرکے خطہ پیر پنچال میں نمایاں کامیابی درج کروائی ۔وہیں لسانہ گاؤں کا نام روشن کرنے میں چار چاند لگاتے ہوئے دیگر نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لیکر اصول صحت کو تقویت دینے کی طرف راغبت دلائی ۔اس ضمن سرنکوٹ کے شہریوں نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار پروگرام منعقد کرکے حوصلہ افزائی کی ۔وہیںسجاد احمد چوہدری کے مطابق نظام الدین ،نزارت حسین ،حافظ صدام حسین، یاسر اقبال، غلام احمد نے والی بال جبکہ اتھیلٹکس میں سجاد احمدنے نمایاں کامیابی حاصل کرکے عوام الناس ومعزز شہریو سے دادوتحسین حاصل کی ۔اس موقع پرشرکاء پروگرام کی تائید سے اظہر منہاس نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور محکمہ سپورٹس سے مطالبہ کیاکہ اولین فرصت میں ترجیح بنیادوں پر بچوں کی ملکی سطح پر ہنرمندی کو مدنظر رکھتے ہوئے خطہ پیر پنچال کے مرکز سرنکوٹ میں کھیل کے میدان آراستہ کریں تاکہ یہاں کے نوجوان اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے اصول صحت کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر اپنی ہنر مندی وکلابازی کو متعارف کراوائیں ۔اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ قریشی ،ویرے سدھن، ارشاد بٹ نے بھی یکے بعد دیگرے سامعین وحاضرین سے دوران گفتگو بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کھیلوں کے لئے سرنکوٹ میں کھیل کے میدان کا ہونا ناگزیر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا