پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

0
0

نئی دہلی // خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے درمیان گھریلو مارکیٹ میں بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہی۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.83 اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے۔ گذشتہ روز ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ گذشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل تقریبا مستحکم رہا۔ امریکی تیل کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد خام تیل پر دباؤ رہا ، حالانکہ لندن برینٹ کروڈ اب بھی 65 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا