علاقہ کے کئی مسائل زیر بحث لائے گے اور شرکاء کوآپسی بھائی چارے کا پیغام دیا گیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍علاقہ میں آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے سلسلے میںفوج کی جانب سے کشتواڑ کے ملار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر ایک اجلاس منعقدکیا گیا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی مقامی عوام نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔ اس موقع پر علاقہ کے کئی مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور شرکاء کوآپسی بھائی چارے کا پیغام دیا گیا ۔واضح رہے عوامی فلاح و بہبود کیلئے فوج کی جانب سے کئی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں فوج کی جانب سے کشتواڑ کے ملار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی شرکاء نے سراہنا کی اور امید جتائی کے آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے میں ایسے اقدامات اہم ثابت ہونگے ۔