غریب نواز مہمان خانہ ، کایڑ میں نظر آیا چشتیہ رنگ

0
0

چھٹی شریف کی فاتحہ ہوئی اور جمعہ کی نماز ادا کی گئی
لازوال ڈیسک

اجمیر؍؍غریب نواز مہمان خانہ کے انتظامات : درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہائی وے نمبر 8کے قریب واقع غریب نواز مہمان خانہ میں زائرین کے قیام و طعام کا مفت انتظام کیا گیا۔ گذشتہ سالوں کے مقابل اس سال زائرین کی تعداد بہت کم رہی مگر درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے انتظامات پورے کئے گئے جس میں پانی، بجلی، رہائش کے علاوہ ایڈمنسٹریٹیو کیمپ، خرید فروخت کے لئے عارضی بازار، مفت موبائل چارجنگ کی سہولت، لنگر اور ماسک وغیرہ مسلسل تقسیم کئے جاتے رہے۔غریب نواز مہمان خانہ پر 10 چھٹی شریف کی فاتحہ ہوئی۔ اس موقع پر سنی دعوت اسلامی کے امیر جناب شاکر نوری صاحب نے خواجہ صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی اور صحت و خوشحالی کی دعائیں کیں۔مہمان خانہ میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ مولانا امین القادری نے غریب نوازؒ کی سوانح حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی اور مولانا ذاکر حسین شمسی نے جمعہ کی نماز پڑھائی۔غریب نواز مہمان خانہ پر تحفظ کے نقطۂ نظر سے بڑی تعداد میں پولیس کا ضابطہ متعین کیا گیا اور نگرانی کے لئے سی۔سی۔ ٹی۔وی۔ کیمرے لگائے گئے۔ غریب نواز مہمان خانہ میں اس سال کووڈ 19کی وجہ سے بسوں کے ذریعہ زائرین کی آمد بہت کم رہی۔ پچھلے سالوں جہاں 1500سے زائد بسیں آتی تھیں وہیں امسال صرف 178بسیں ہی آئیں۔ ضلع انتظامیہ کے مشورے سے قیصر گنج عیدگاہ میں درگاہ کمیٹی کی جانب سے رعایتی شرح پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا جو زائرین کے بہت زیادہ سہولت کا باعث رہا۔ گجرات اور مہاراشٹر کی جانب سے آنے والے زائرین گورنمنٹ کالج کے قریب ہی گاڑی پارک کرکے بیحد خوش نظر آئے ۔ کیوں کہ وہاں سے ڈگی چوک ہوتے ہوئے صرف 10منٹ میں پیدل زائرین درگاہ شریف پہنچ رہے ہیں۔ اس پارکنگ میں بیک وقت تقریباً 600کاریں کھڑی کی جاسکتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا