مشیر بصیر خان نے مہاشیوراتری اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج جموں و کشمیر میں آنے والے مہاشیوراتری تہوار کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مشیرموصوف نے کہا کہ اِس دن کو بڑی مذہبی اور ثقافتی اہمیت حاصل ہے اور اسے کشمیری پنڈت برادری بڑی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں اوراُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ تہوار منانے کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا کر مقامی برادری کی سہولیت فراہم کی جائے۔
ہندو برادری بالخصوص کشمیری پنڈت مہا شیو راتری کو شیو اور پاروتی کی شادی کی یاد دِلانے کے لئے ہر برس یہ تہوار10 ؍ مارچ کو منا یا جاتا ہے ۔
مشیر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بازاروں میں بالخصوص مائیگرنٹ کیمپوں اور نان کیمپ علاقوں میں جہاں کشمیری پنڈت برادری رہتی ہے ضروری سامان کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں۔
جموں و کشمیر میں باغبانی اور پھولبانی محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مچھلی ، ندرو ، پھول اور خشک میوہ جات خریدنے کے لئے مقامی کمیونٹی کی سہولیت کے لئے خصوصی مارکیٹ قائم کریں جبکہ میونسپل کارپوریشن کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مائیگرنٹ کیمپوں اور نان مائیگرنٹ کیمپوں میں صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرے۔
مشیر نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ چوبیس گھنٹے بلا خلل بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے واٹر ٹینکروں کو دستیاب رکھا جائے اور کسی بھی طرح کی خرابی کی صورت میں ٹرانسفارمروں کو سٹینڈ بائی موڈ پر رکھنا چاہئے۔
اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی میڈیکل ٹیموں ، ایمبولنسوں کی خدمات دستیاب رکھیں۔ اُنہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے اَضلاع میں ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولیات کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے صوبائی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکمہ کے تمام سربراہان سے میٹنگ کر کے تہوار کو احسن طریقے سے بنانے کے لئے قبل از وقت تمام اِنتظامات کو ترتیب دیں۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ کنٹرول روم تشکیل دیا جائے اور ہیلپ لائن نمبر ات کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ مشتہر کیا جانا چاہیئے۔

 

مشیر کو صوبائی کمشنروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ چاول ،رسوئی گیس ، تازہ سبزیاں اور چیکنگ سکارڈ کی تشکیل جیسے ضروری سامان کی بروقت فراہمی جیسے تہوار کے دنوں میں ان اشیاء کو عام طور پر دستیاب رکھا جائے گا۔
میٹنگ میں سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ، کمشنر میونسپل کارپوریشن جموں ، کمیٹی برائے ریلیف اینڈ باز آباد کاری جموں ، ناظم خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین جموں،ناظم باغبانی پلاننگ و مارکیٹنگ جموں، ڈائریکٹر بھیڑ پالن جموں، ڈائریکٹر ماہی پالن جموں ، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر جل شکتی جموں کے علاوہ دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا