سرمد حفیظ نے پتنی ٹاپ میں سیاحوں کیلئے سہولیات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

جموں//سیکرٹری ثقافت ، سیاحت اور امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج پتنی ٹاپ میں سیاحوں کے لئے سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ناظم سیاحت جموں ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارتی ( پی ڈی اے )، جنرل منیجر جے اینڈ کے ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ٹی ڈی سی) جموں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سٹریٹ لائیٹوں کو جلد سے جلد سیاحتی مقامات کے ارد گرد مکمل طور پر فعال بنائیں۔ اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات کے لئے مناسب اِنتظامات بھی کریں۔
اُنہوں نے پتنی ٹاپ سیاحتی مقام اور اس کے گرد ونواح کی دیکھ ریکھ کرنے کے لئے کہا تاکہ مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کی تعداد میں اِضافہ ہوسکے۔
اُنہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مشترکہ طور پر پتنی ٹاپ کا دورہ کریں تاکہ آنے والے سیاحوں کے سیزن کے لئے تمام سیاحوں سے متعلقہ انتظامات کا جائزہ لیا جائے تاکہ سیاحت کی مکمل صلاحیتوں کا تدارک کیا جا سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں سیاحت سے متعلق دو فیسٹولوں کا اہتمام زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ہیلتھ ریزاٹ کی طرف راغب کرنے کے لئے کیا جائے گا ۔
سیکرٹری نے سیاحت کے فروغ کے لئے سائن بورڈوںکی تنصیب ، سٹریٹ لائیٹوں کی اَپ گریڈیشن اور ثقافتی تقریبات کے اِنعقاد پر بھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا