رام بن کا پہاڑی علاقہ ترنہ ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

علاقے کے لوگ آج بھی قدیم زمانے کی طرح زندگی بسر کر تے ہیں !!
اجمل ملک

رام بن ؍؍ ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی کا علاقہ ترنہ جو کہ رابطہ سڑک سے تقریباً سو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن یہ علاقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ آئے روز مر کزی سرکار یہ دعوے کرتی تھکتی نہیں ہے کہ ہر گائوں کو رابطہ سڑک کے ساتھ جو ڑا جا ئے گا اور ہر میو نسپلٹی حدود کو ڈیجیٹل بنایا جا ئے گا لیکن جب ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی کے علاقہ ترنہ ان تمام مر کزی سرکار کے دعوئوں کی پول کھول کے رکھ دیتا ہے کیونکہ اس علاقے کے لوگ آج بھی قدیم زمانے کی طرح زندگی بسر کر تے ہیں جبکہ یہ علاقہ آج بھی بنیا دی سہولیات سے محروم ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ کے لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہاکہ ہم رابطہ سڑک سے تقریباً سو کلو میٹر دوری پر زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہم آج بھی پیدل چلنے پر مجبور ہیں جب بھی ہمارے گھروں میں کوئی بیمار یا زچگی کا مسئلہ پیش آتا تو ہم مریض کو چار پائی پر اْٹھاکر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال میں لے جاتے ہیں۔وہیں علاقہ کے لوگوں نے کہاکہ ہمارے بچے رابطہ سڑک نہ ہو نے کی وجہ سے مڈل پاس کر کے آگے کی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اتنا سرمایہ نہیں ہے کہ ہم اپنے بچوں کو شہر میں جا کر کرایہ پر کمرے لے کر دیں اور وہ اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے لئے گزشتہ دس برس پہلے ایک سڑک کی تعمیر شروع کی گئی تھی لیکن وہ سڑک ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔ اس سلسلے میں علاقے کے لوگو ں نے لیفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں پر ترس کھاکر ادھوری رابطہ سڑک کو مکمل کریں او ر دیگر بنیادی سہولیات کو میسر کریں تاکہ علاقہ کے لوگ بھی چین کی سانس لے سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا