کیفے کو کھولنے کا بنیادی مقصد روزگار کی فراہمی ہے:محمد تاج
سیدجعفری
سرنکوٹ؍؍سرنکوٹ کے سنئی علاقے میں ایک نئے ٹی کیفے کا افتتاح کیاگیا۔یہ افتتاح ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کے ہاتھوں ہواجسے مقامی شہری محمد تاج نے کھولاہے اور ان کا مقصد مقامی بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرناہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے روزگا رکے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور نوجوانوں کی خودانحصاری کا مقصد پورا ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ مزید نوجوان سامنے آکر اس طرح سے روزگار شروع کریں۔وہیںمحمد تاج نے کہاکہ ان کااس کیفے کو کھولنے کا بنیادی مقصد روزگار کی فراہمی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ مقصدضرور پورا ہوگاا۔انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے اقدامات کرتے رہیں گے اور لوگوں کی فلاح وبہبود جاری رہے گی۔واضح رہے یہ کیفے جموں پونچھ شاہراہ پر واقع سنئی میں کھولاگیاہے۔اس موقعہ پر اانتظامیہ و پولیس کے افسران اور مقامی معززین بھی موجو دتھے جنہوں نے محمد تاج کو مبارکباد پیش کی اور ان کی سماجی و عوامی خدمات کو سراہا۔