ریل سروس کو جلد از جلد بہال کیا جائے : وقار رسول وانی
ملک شاکر
بانہال؍؍ بانہال بارہمولہ ریل سروس گذشتہ آٹھ مہینوں سے کرونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے بند کیگئی تھی اور ابھی تک ریل سروس کو بحال نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ریل سروس بند رہنے کی وجہ سے جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے کے لئے لوگوں کو ڈرائیوروں کی من مانیوں کی وجہ سے اضافی کرایہ لیا جا رہا ہیجہاں انہیں دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ایسے میں گزشتہ کئی روز پہلے بانہال میں کانگریس کی جانب سے ریلوے اسٹیشن بانہال کے مقام پر انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں نے بانہال بارہمولہ ریل سروس کو بحال کرنے کی مانگ کی گئی اور اگر چہ انتظامیہ کی جانب سے ریل سروس کو بحال کرنے کی ایک تاریخ مقرر کی گئی ہے مگر اس سلسلے میں بانہال کے سابقہ ایم ایل اے و وزیر وقار رسول وانی نے کہا کہ بانہال بارہمولہ ریل سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی گئی تاریخ کو ریل سروس کو بحال نہ کیا گیا تو وہ مجبور ہو کر احتجاجی مظاہرے کرینگے۔