مرکزی میزانہ میں جموں و کشمیر مکمل طور پر نظرانداز: نیشنل کانفرنس

0
0

سری نگر،// نیشنل کانفرنس نے مرکز کے سالانہ میزانہ کو نئی بوتل میں پرانی شراب اور عداد و شمار کی ہیرا پھیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں جموں و کشمیر کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا ہے کہ مرکز کے ‘غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ’ فیصلوں سے جہاں یہاں کا ہر ایک شعبہ زوال پذیر ہے وہیں امید کی جا رہی تھی کہ سالانہ بجٹ میں جموں وکشمیر کے کلیدی شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کسی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا اور ساتھ ہی بے روزگاری کے پر قابو پانے اور تعمیر و ترقی کے لئے بجٹ میں کچھ خاص ہوگا لیکن بجٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: ‘مرکزی بجٹ میں اُس گیس پائپ لائن کا ڈھنڈورا پیٹا گیا ہے جس کا اعلان 2011 میں کیا گیا تھا’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا