پینتھرس کے صدور کو سرپرست اعلی نے مدعو کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل پینتھرس پارٹی کے ضلعی اور بلاک صدور کی میٹنگ جموں میں بروزہفتہ 6 فروری 2021 کو ہوگی۔ پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے تجویز رکھی کہ ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیا اس میٹنگ کے کنوینر ہوں گے۔پینتھرس پارٹی نے تجویز رکھی ہے کہ جموں وکشمیر میں پینتھرس پارٹی کی ایک قومی کا نفرنس نیشنل ایکشن پلان اور پینتھرس پارٹی کے دوبارہ انتخابات کے حوالے سے 14-15 فروری 2021 کو منعقد کی جائے۔ پینتھرس پارٹی ریاستی صدر کے انتخابات کا اہتمام کرے گی، جنہیں 23 مارچ 2021 کو پینتھرس پارٹی کے یوم تاسیس سے قبل پارٹی کے فعال کارکن دوبارہ منتخب کریں گے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر کا انتخاب تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کیا جائے گا، جو پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ بعد میں کیاجائے گا ۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ چیئرمین اور صدر کی دو میعاد مکمل ہوچکی ہیں اور صدر کو جموں، کشمیر اور لداخ میں ایک کانفرنس میں سرگرم کارکنوں کے ذریعے پھر سے انتخاب کیا جائے گا۔ پینتھرس پارٹی جموں وکشمیر اور لداخ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ ایک تسلیم شدہ سیاسی جماعت ہے، جسے بدقسمتی سے ایک مرکزکے زیرانتظام ریاست میں تبدیل کردیا گیا ہے۔پرو فیسربھیم سنگھ نے تمام ساتھیوں، سیاسی دوستوں اور حتی کہ تنقید کرنے والوں کوبھی یہ پیغام دیا کہ آج پینتھرس پارٹی جس مشن کوچلا رہی ہے وہ بلاتاخیر جموں و کشمیر کے ریاست کے درجہ کی بحالی اور اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے بعدریاستی اسمبلی کے لئے انتخابات کے لئے ہے۔انہوں نے پینتھرس پارٹی کے اس مشن پر تمام سے رائے، تنقید، سمجھوتہ اور اختلاف رائے بھی مانگی ہے۔