قومی یوم ووٹران کے موقع پر فوج کی جانب سے لیکچر کا اہتمام

0
0

نوجوانوں کو ای سی آئی ویب ریڈیو ’ہیلو ووٹرس‘ کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر فوج کی جانب سے دہرہ کی گلی ،تھنہ منڈی اور ڈگری کالج مینڈھر میں ایک لیکچر کا خصوصی اہتمام کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔وہیں نوجوانوں کو ای سی آئی ویب ریڈیو ’ہیلو ووٹرس‘ کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔علاوہ ازیں نوجوانوں کو پولنگ طریقہ کار کی جانکاری بھی فراہم کی گئی ۔واضح رہے ملک میں ہر سال دہندگان کا قومی دن منایا جاتا ہے جہاں نئے ووٹران کا الیکٹورل رول میں اندراج کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کو بیدارکرنے کیلئے جانکاری لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا