تحریک صوت الاولیاء اکائی گول کا اہم اجلاس منعقد

0
0

مولانا شوکت نے تحریک کے بارے میں شرکاء کو روشناس کرایا
نمائندہ لازوال
گول؍؍مرکزی مدرسہ جامعہ اسلامیہ کنزلایمان گول میں تحریک صوت الاولیائاکائی گول کا ایک اجلاس تحصیل نگران حضرت مولانا عبدالحمید رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںاکائی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس دوران اکائی گول کے ناظم تبلیغ حضرت مولانا شوکت نے تحریک کے بارے میں شرکاء کو روشناس کرایااور بتایا کہ ہمیں کس طرح سے زمینی سطح پر دین و سنیت کا کام کرنا ہوگا۔اجلاس میںتبادلہ خیال کرتے ہوئے نگران موصوف نے بتایا کہ ہر مہینے کے پہلے اتوار کواجلاس منعقد ہو گا ۔انہوںنے مزید کہاکہ علاقائی اکائیاںماہ مارچ کے پہلے ہفتے سے ہی کھولی جائیں گی کیونکہ علاقہ گول کے لوگوں کی کثیر تعداد اس وقت سردی کی وجہ سے جموں میں رہائش پذیر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا