’حکومتِ ہندآج عوام کو تحفہ دے‘

0
0

یومِ جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر میں 4 جی ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کو بحال کریں: سروڑی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی ، نائب صدر اور سابق وزیر جموں و کشمیر ، جی ایم سروڑی نے آج یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر 4 جی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔”تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کو بحال کرتے ہوئے حکومت ہند کوجموں و کشمیر کے عوام کو تحفہ دیا جانا چاہئے، جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی سربراہی کرنے والے لیفٹیننٹ منوج سنہا کو اس دن اعلان کرنا چاہئے جب پوری قوم یوم جمہوریہ منائے گی ‘‘۔ سروڑی نے کہا کہ امید ہے کہ عوام 4 جی انٹرنیٹ کی رفتار سے محروم نہیں ہوں گے۔سروڑی نے کہا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی نے جموں و کشمیر کو 30 پیچھے دھکیل دیاہے کیونکہ طلباء کی تعلیم کیساتھ ساتھ معاشی حالت، سیاحتی سرگرمیاں تھم گئی ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ اب صورتحال میں بہتری آئی ہے ،عسکریت پسندی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔سروڑی نے کہا کہ جموں و کشمیر کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی اجازت دینے کو خصوصی پیکیج نہیں سمجھنا چاہئے ، کیونکہ یہ لوگوں کاآئینی حق ہے۔”اس یومِ جمہوریہ پر لیفٹیننٹ انتظامیہ کولوگوں اور جموں و کشمیر کے بڑے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پابندی کو ختم کرنا چاہئے۔ نہ صرف طلباء کی تعلیم متاثر ہوئی ہے بلکہ تمام شعبوں میں جموں و کشمیر کی ترقی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں‘‘۔سابق وزیر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوںکومبارک باد پیش کی اوراور امن و خوشحالی کے لئے دعا کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا