ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر کا جی این شیداکے اِنتقال پراِظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ آج معروف صحافی اور ’وادی کی آواز‘ کے چیف ایڈیٹر غلام نبی شیداکے انتقال پر اِظہارِ تعزیت کی جو گزشتہ رات مختلف علالت کے بعد اِنتقال کر گئے۔اس سلسلے میںڈاکٹر سیّد سحرش اصغر کی صدارت میں یہاں میڈیا کمپلیکس میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی پی آر کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ شرکا نے جی این شیدا کے اِنتقال پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کیا۔تعزیتی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیّدسحرش اَصغرنے اَپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران جی این شیدا کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اُن کی وفات معاشرے کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے کیوں کہ اُنہوں نے اپنے صحافتی کام کے ذریعہ مقامی عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے میں نمایاں کردار اَدا کیا۔ڈاکٹر سحرش نے کہاکہ شیدا صاحب ایک قابل صحافی اوراعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک تھے جنہوں نے اَپنی پوری زندگی عوام کی بھلائی کے لئے وقف کردی ۔ڈاکٹر سیّدسحرش اَصغر نے سوگوارکنبے سے دلّی ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اور غمزدہ کنبے کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا