پنچائت کانڈی گلوتہ وارڈ نمبر 6 کا ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب

0
0

عوام گھپ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور،محکمہ بجلی کوسوں دُور!
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کی بلاک بالاکوٹ کی پنچائت کانڈی گلوتہ کی عوام ایک ماہ سے محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گھپ اندھرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شدید سردی کے موسم میں علاقائی عوام کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعلیمبھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں پنچائت کانڈی گلوتہ کے پنچ زکی خان کا کہنا ہے پنچایت کانڈی گلوتہ وارڈ نمبر 6 کا ٹرنسفرمر ایک ماہ پہلے جل گیا تھا جس کو متعلقہ عوام نے بجلی ملازمین کو ساتھ رکھ کر سڑک تک پہنچایا تاکہ متعلقہ محکمہ اس کو جلد مرمت کرواکے علاقائی عوام کو بروقت بجلی کی سہولیات میسر ہو سکے ۔مگر بدقیسمتی یہاں کی عوام کی یہ ہے کہ ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک متعلقہ محکمہ بجلی اس کو مرمت کر کے علاقہ میں بجلی بحال کرنے میں بری طرح سے ناکام رہا جس کی وجہ سے یہاں کی عوام ایک ماہ سے شدید سردی کے موسم میں گھپ اندھر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور خاص کر ہمارے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے کئی بار متعلقہ بجلی ملازمین سے اپیل کر چکے ہیں کہ ہمارے ٹرانسفارمر کو جلد ٹھیک کر کے علاقہ میں بجلی بحال کی جائے باوجود اس کے بھی متعلقہ محکمہ کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی جب ٹرانسفارمر جلا تھا ہم نے خود پیسے جمع کر کے گاڑی پر سرنکوٹ پہنچایا تھا ۔انہوںنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کی جائیںیا لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کا تبادلہ کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا