جعلی تقرری ریکٹ کا پرد ہ فاش

0
0

کرائم برانچ جموں نے بدنام زمانہ جعلساز گرفتار کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کرائم برانچ جموں نے ایف آئی آر نمبر 28/2015 U/s 420, 467, 468, 471, 120-B/ RPC کے معاملے میں ، جموں شہر کے نواح میں واقع بلیغ چرانہ سے تحصیل پٹن ضلع بارہمولہ کے نامور جعلساز مفرور منظور حسین قادری ولد مرحوم غلام حسن قادری کو گرفتار کیاجس پر جعلی تقرری کے احکامات، جعل سازی اور دوسرے جعل سازوں کے گروہ کے ساتھ لیگ میں بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں مذکورہ شخص اس کیس کی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا تھا اور مسلسل گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ تاہم کرائم برانچ جموں نے اس کی موجودگی اور اس کے مقام کے بارے میں مخصوص معلومات تیار کیںاورکرائم برانچ جموں کی ٹیم کے ذریعہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ۔واضح رہے اس معاملے میں رادھے شام ولد چونی لال ساکنہ گاؤں کناہ تحصیل ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ کی طرف سے کرائم برانچ جموں میں ایک تحریری شکایت درج کی گئی تھی کہ ان کے ساتھ مذکورہ شخص نے دھوکہ کیا ہے اور اس نے ٹی اے میں بھرتی کروانے کے سلسلے میں پیسے لئے ہیں ۔وہیںشکایت موصول ہونے پر ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا گیا اور الزامات ثابت ہونے پر فوری طور پر ملزمان منظور حسین قادری ، سورن لال ولد دیا رام ساکنہ مہیشا چک تحصیل ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ اور عبدالحمید ڈار ولد ثناء اللہ ڈار ساکنہ گائوں کلنترا ضلع بارہمولہ حال ایچ ایم ٹی زیناکوٹ سرینگر و دیگران کے خلاف پولیس تھانہ کرائم برانچ جموں میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا