تحصیل پوگل پریستان میں تحصیلدار اور نائب کی کرسیاں خالی

0
0

لوگ مشکلات سے دوچار،حکام سے مداخلت کی اپیل
اجمل ملک

رام بن //ضلع رام بن کے تحصیل پوگل پریستان ( اکھڑہال ) میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی کر سیاں کافی عرصہ سے حالی پڑی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کر ا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے اس حوالے سے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں چیر مین کر لیپ سنگھ بالی نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہا کہ ضلع رام بن کے تحصیل پوگل پریستان ( اکھڑہال ) میں تحصیلداراور نائب تحصیلدارکی کرسیاں گزشتہ کئی ماہ سے خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں جن میں خاص کر طلبا اور باقی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وہیں علاقے سے آئے ہوئے وفدنے نمائندے سیبات کر تے ہوئے کہاکہ تحصیل پوگل پریستان میں میں عرصہ دراز سے تحصیلداراور نا ئب تحصیلدار کی کرسی خالی پڑی ہے جس کے نتیجے میں لوگوںخاص کر طلبا اور باقی سائلان کو روز مرہ اہم کاغذات کو تیار کرنے میںدشواریوں کا سامنا در پیش ہیں۔وہیں چیر مین کر لیپ سنگھ نے اس حوالے سے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل پوگل پریستان میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی خالی پڑی آسامیوں کو جلد پر کریں تاکہ لوگوں کو آئے روز ہو رہی مشکلات کا سامنا نہ کر نے پڑے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا