متعدد IASاور KASافسران کے تبادلے اور تقرریاں

0
0

چوہدری محمد یاسین مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر تعینات
لازوال ڈیسک

جموں؍؍انتظامیہ کے مفاد میں کئی اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں بھوپندر کمار آئی اے ایس مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن کا تبادلہ کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے ۔وہیں انشل گارگ آئی اے ایس ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کا تبادلہ کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے ۔اس دوران چوہدری محمد یاسین آئی اے ایس ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں کا تبادلہ کر کے مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر تعینات کیا گیا ہے ۔وہیں شریکانت بالاصاحب سوسے آئی اے ایس صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں اے ڈی سی کا تبادلہ کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان تعینات کیا گیا ہے ۔وہیں ناظم زئی خان کے اے ایس ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر غلام نبی اتو کے اے ایس ضلع کمشنر بارہمولہ کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر تورزم کشمیر تعینات کیا گیا ہے ۔نثار احمد وانی کے اے ایس ڈائرکٹر ٹورزم کشمیر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی ڈی سی تعینات کیا گیا ہے ۔وہیں محمود احمد شاہ کے اے ایس کو ڈائریکٹر ہینڈلوم ،انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ مسرت الاسلام کے اے ایس ڈائریکٹر ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹ کشمیر کا تبادلہ کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن تعینات کیا گیا ہے ۔اسی سلسلے میں راجیش کمار شاون کے اے ایس منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر فنانشل کارپوریشن کا تبادلہ کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔وہیں شمیم احمد کے اے ایس اسپیشل سیکریٹری فنانس ڈپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر فنانشل کارپوریشن کا چارج بھی سنبھالیں گے جبکہ امام دین کے اے ایس ڈائریکٹر باغبانی،پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ جموںو کشمیر کا تبادلہ کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے ۔اس دوران رام سیوک کے اے ایس ڈائریکٹر باغبانی جموں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ،پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کا چارج بھی سنبھالیں گے ۔وہیں محمد نذیر شیخ کے اے ایس ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکریٹر ی محکمہ فوڈ ،سول سپلائیز اور امور صارفین تعینات کیا گیا ہے ،انہیں عوامی شکایات کے ایڈیشنل سیکریٹری کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔اس دورا ن کلدیپ کرشن سدھا ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکریٹری ٹو گورنمنٹ محکمہ مال تعینات کیا گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا