گجر بکروال طبقہ کے معززین نے ریاسی میں گجر بکروال ویلفیئر سوسائٹی قائم کی

0
0

ایڈوکیٹ محمد اکرم چوہدری اور محمد یونس سلیم نے اٹھارہ رکنی ٹیم کا کیا اعلان
لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍گجر بکروال طبقہ کے معززین نے یہاں ریاسی ضلع میں گجر بکروال ویلفیئر سوسائٹی قائم کی جس کیلئے ایڈوکیٹ محمد اکرم چوہدری اور محمد یونس سلیم نے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا اور یہ سوسائٹی گجر بکروال طبقہ کی فلاح کیلئے کام کرے گی ۔ وہیں تنظیم کے مشاورتی بورڈ میں محمد اکرم (ایڈووکیٹ) جموں و کشمیر عدالت عالیہ ،محمود رضوی (ایڈووکیٹ) جموں و کشمیر عدالت عالیہ ، مولانا عبد الحمید ، مختار احمد ڈنگکوٹ ریاسی،عبدالرشید،محمد مانشن کو شامل کیا گیا ۔علاوہ ازیں تنظیم کی جنرل باڈی میں مولانا محمد سلطان ریاسی بحیثیت صدر، انجینئر محمد شبیربطور سینئر نائب صدر،محمد صدیق اور انجینئر مشکور بطور نائب صدر،رخسار احمد جنرل سکریٹری،شکور احمد بطور ایڈیشنل جنرل سکریٹری، محمد عارف بطور سکریٹری،محمد یونس سلیم بطور ترجمان اعلیٰ ،شوکت علی ،خادم چوہان اور مدثر احمد کو ترجمان اور محمد اکرم سوشل میڈیا و میڈیا انچارج نامزد ہوئے ۔علاوہ ازیں تنظیم میں کئی دیگر شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایڈووکیٹ محمد اکرم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرکاء کو اپنے حقیقی مقاصد کے لئے لڑنے اور جدوجہد کرنے کی کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کی نئی نسل بھی اپنے حقوق سے محروم نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں لوگوں کی معاشرتی ، تعلیمی اور معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ٹیم کا کام وقت کا تقاضا ہے۔وہیںاجلاس کے بیشتر شرکاء نے روایتی سیاسی جماعتوں اور قائدین کے کردار پر اظہار برہمی کیا۔اس دوران اکرم چوہدری نے کہا کہ ریاسی کے نوجوانوں کی یہ نو تشکیل شدہ تنظیم لوگوں کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔دریں اثنا محمد اکرم اور محمد یونس سلیم نے ٹیم کے تمام مبران کو مبارکباد پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا