مشیر بصیر خان سرینگر میں 18 جنوری کو عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان شکائتی سیل واقع چرچ لین سرینگر میں18 جنوری بروز سوموار عوامی شکایات کی شنوائی کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ کیمپ دن کے 11 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا ۔ عوامی وفود و افراد جو اپنی شکایات اور مانگیں حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں مشیر سے مذکورہ مقام پر مل سکتے ہیں ۔ ایسے افراد اور وفد مشیر سے ملنے کیلئے اُن کے دفتری نمبرات 9419168268,7006776586 پر ملاقات کیلئے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ ایسے تمام افراد جو مذکورہ مقام اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے کے خواہشمند ہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صحت سے متعلق تمام رہنما خطوط اور پروٹوکول پر سختی سے کاربند رہیں جبکہ وفود تین افراد پر مشتمل ہونا لازمی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا