مشیر بٹھناگر نے کشمیر میں کووڈ 19 ٹیکا کاری کا آغاز کیا

0
0

ڈائریکٹر سکمز نے پہلا ٹیکہ لگوایا
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍ملک بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کا ای آغاز کرنے کے موقعہ پر لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے آج شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائینسز سکمز صورہ میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ۔ مہم کے تحت ڈائریکٹر سکمز پروفیسر اے جی آہنگر نے کوی شیلڈ ٹیکے کا پہلا ٹیکہ لگوایا ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر سرینگر ، مئیر سرینگر میونسپل کارپوریشن جنید مٹو ، ڈائریکٹر محکمہ صحت کشمیر ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، پرنسپل سکمز بمنہ ، مختلف محکموں کے سربراہاں اور کووڈ فرنٹ لائین عملے کی بھاری تعداد موجود تھی ۔ اس تاریخی موقعہ کا انعقاد سکمز صورہ کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا اور تقریب کی صدارت مشیر بٹھناگر نے کی ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نے کورونا ووباء سے بہتر طور نمٹنے کیلئے اس ٹیکہ کاری پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک فخر کا مقام ہے جس کیلئے ہم کافی دیر سے انتظار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ سکمز نے کووڈ 19 وباء سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اس ٹیکہ کاری مہم کا حصہ بننا ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے ۔ مشیر بٹھناگر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام فرنٹ لائین عملے کی ٹیکہ کاری عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے سکمز نے تمام انتظامات کئے ہیں ۔ مشیر نے وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کرنے کے موقعہ پر کووڈ 19 پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننے اور ہاتھوں اور نظامِ تنفس، حفظانِ صحت اور سماجی دوری بنائے رکھنے پر زور دیا ۔مئیر سرینگر میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر سرینگر نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس سے قبل ڈائریکٹر سکمز نے کووڈ وباء کے دوران سکمز کی جانب سے نبھائے گئے کردار کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے سکمز عملے کی کووڈ 19 وباء سے نبرد آزما ہونے کیلئے سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن فرنٹ لائین عملے کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور آنے والے ہفتوں میں ہسپتال کے سارے عملے کو ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے تمام تیاریاں کی جا چکی ہیں ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مہم کا آغاز آج قریباً چار ہزار صحت ورکروں کو ٹیکہ لگانے سے شروع کیا گیا ہے ۔جس کیلئے جموں کشمیر میں 40 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور قریباً 100 فرنٹ لائین ورکروں کو اُن جگہوں پر روزانہ ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ بدھوار کو جموں کشمیر کیلئے 1.465 لاکھ کوی شیلڈ ٹیکوں کا پہلا بیچ موصول ہوا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا