کیلاموڑ کے نزدیک پُل کی منہدم شدہ دیوار کی تعمیرنو کاکام جاری

0
0

ضروری جانکاری کیلئے لوگ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کیساتھ رابط کریں
لازوال ڈیسک

رام بن؍؍؍ٹریفک پولیس نے جمعرات کے بعدجمعہ کوپھریہ واضح کیاکہ سری نگرجموں شاہراہ پر رواں ماہ کی 10تاریخ کوکیلاموڑ کے نزدیک ایک پُل کی دیوارRetaing -Wallاچانک منہدم ہوگئی ،جسکے باعث قومی شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیا۔ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے 16جنوری کیلئے جاری ٹریفک پلان اورایڈوائزری میں کہاگیاکہ کیلاموڑ کے نزدیک پُل کی منہدم شدہ دیوار کی مرمت کاکام جاری ہے ۔تاہم بیان میں یہ نہیں بتایاگیاکہ مرمت کاکام کب تک مکمل ہوجائیگا ،اورکب سری نگرجموں شاہراہ کوٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا۔بیان میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر نے اسبات کودوہرایاکہ سری نگرجموںشاہراہ پر ٹریفک معطل رہنے کے باجودجموں،ڈوڈہ ،کشتواڑ۔جموں رام بن ،گول سنگلدان،مگرکوٹ بانہال،اوربانہال قاضی گنڈ کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے گی ،تاہم لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس ٹریفک پلان پرعمل کریں ۔ٹریفک پولیس نے یہ بھی جانکاری فراہم کی ہے کہ کشمیرکوخطہ پیرپنچال سے ملانے والا تاریخی مغل روڑراستے میں کافی برف ہونے کی وجہ سے بند ہے ۔ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں عام شہریوںکومشورہ دیاگیاہے کہ وہ سری نگرجموں شاہراہ کی صورتحال اورٹریفک کی آواجاہی کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے سری نگر،جموں ،رام بن اوراودھم پورمیں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کیساتھ فون اورموبائل نمبرات پررابط کیاکریں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا