اللہ رب العزت کالاکھ لاکھ شکرہے جس نے ایک سخت آزمائش سے گزارتے ہوئے آپ کی نیک دعائوں کوقبول فرماتے ہوئے مجھے صحتیابی عطافرمائی، میں اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکراداکرتے ہوئے ضلع انتظامیہ جنہوں نے مجھے بروقت علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا‘کاانتہائی مشکوروممنون ہوں،میں تمام ڈاکٹرحضرات ،نیم وطبی عملے کاانتہائی احسامنداورمشکور ہوں جنہوں نے میرے علاج ومعالجے کوکامیاب بنایا،میں اپنے دوست ،احباب،رشتہ داروں کاتہہ دِل سے شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے میری اچانک صحت بگڑنے پراپنی تشویش وفکرمندی ظاہرکی،میرے لئے بے پناہ دعائیںکیں،میری مزاج پُرسی کیلئے اسپتال پہنچے،میں اُن تمام سیاسی،سماجی شخصیتوں اوراعلیٰ آفیسران ،ملازمین کامشکوروممنون ہوں جنہوں نے مجھے اپنی نیک دعائوں سے نوازا،فرداً فرداً ہرکسی کانام لیناممکن نہیں لیکن اس کڑی آزمائش نے مجھے آپ سب کی بے پناہ محبتوں وشفقتوں کاپھرسے احساس دلایا،بلالحاظ مذہب وملت ،بلاکسی سیاسی تفریق میرے لئے ہرکسی نے فکرمندی کیساتھ دعائیں کیں، میں یہ محبت وشفقت اوریہ احسان زندگی بھرنہ بھولوں گا،اللہ تعالیٰ نے اپنے لوگوں کی بے بناہ محبتوں کے صدقے اُن کی خدمت کاموقع دیااورایک آزمائش سے گذرتے ہوئے مجھے اپنے عوام کی دعائوں سے نوازا، میں انشااللہ تاحیات اپنے عوام کی خدمت کرتارہوں گا۔
آپکاخادم
ایڈوکیٹ ریاض بشیرناز
ڈی ڈی سی ،رکن بلاک لورن،ضلع پونچھ