جعلی شیئر مارکیٹ گھوٹالہ ،معاملہ سی بی آئی کے سپرد کیا جائے

0
0

کرائم برانچ نے معاملے میں ناکام ہو چکی ہے ،ملزمان سر عام گھوم رہے ہیں:آصف خان
احسان انقلابی
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایک بیان میںکہا کہ مینڈھر قصبہ کے اندر 2018میں ایک جعلی شیئر مارکیٹ ہبلیس کمپنی کے نام سے کھولی گئی اور لوگوں سے کہا گیا کہ اب آپ کو دوگنے پیسے ملیں گے کبھی تین دن میں کبھی پانچ دن میں کبھی ایک ہفتہ میں کبھی ایک مہینہ میں یہی سلسلہ کچھ عرصہ تک چلتارہا جسکے بعد جعلی کمپنی کے مالک 700سو کرورڑ رپے کا گھوٹالہ کرکے بھا گ گئے اور اس سلسلے میںپولیس تھانہ مینڈھر میں ایک مقدمہ درج ہوا تو کیس کرائم برانچ کے پاس چلاگیا ۔اس سلسلہ میں توتھ لیڈر آصف خان، سومو یونین صدر ظہہیر خان اور وحید اللہ خان نے کہا کہ دوسال تک کیس کرائم برانچ کے پاس رہا لیکن وہ جموں میں بیٹھ کر لوگوں کو بلاتے رہے کبھی مینڈھر آکر جعلی شیئر مارکیٹ کی چیٹیں مانگتے رہے لیکن اب ایسا لگتاہے کہ کرائم برانچ بھی مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کیا جائے کیوں کہ ملزمان سر عام گھوم رہے ہیں اور انکو پوچھنے والا کوئی نہیں اور غریب لوگ ایک ایک روپے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سات سو کروڑ آخر گیا کہاں، اسکا پردہ کیوں نہیں فاش ہوا لہذا کیس سی بی آئی کے حوالے کیا جائے تاکہ اس گھوٹالے کا مکمل طور پتہ چل سکے اور غریب لوگوں کو کچھ نہ کچھ پیسہ ملے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا