ڈونالڈ ٹرمپ بنے وجہ!

0
0

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سرگرم لیڈر بنے وزیر اعظم نریندر مودی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سرگرم لیڈر بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ’تشدد کے اور اکساوے کے خطرے’ کے سبب ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاونٹ مستقل طور سے معطل کردیا گیا ہے۔ چار دن پہلے ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل بلڈنگ میں گھس کر تشدد کیا تھا، جس میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔وزیر اعظم نریندر مودی کے موجودہ وقت میں 64.7ملین فالورس ہیں جبکہ اکاونٹ معطل ہونے سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ کے 88.7ملین فالورس تھے۔ حالانکہ ابھی بھی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے لیڈر سابق امریکی صدر براک اوبامہ ہیں، جن کے 127.9ملین فالورس ہیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے 23.3 ملین فالورس ہیں۔ وہیں ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے فی الحال 24.2 ملین فالورس ہیں۔ جبکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے 21.2 ملین فالورس ہیں۔ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے بعد سامنے ا?یا کہ وہ 20 جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے بعد سامنے ا?یا کہ وہ 20جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔کیلیفورنیا سے چلنے والے سوشل میڈیا کمپنی کا یہ غیر معمولی قدم ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے بعد سامنے ا?یا کہ وہ 20جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹوئٹر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا، ’ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ سے حال ہی میں کئے گئے ٹوئٹ کی گہری تفتیش کے بعد اور خصوصی طور پر ٹوئٹر پر اور اس کے باہر کی جارہی ان کی تشریح کے معاملے کو دیکھتے ہوئے ہم نے ا?گے مزید تشدد کے خطرے کے مد نظر اکاونٹ کو مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامی بدھ کو کیپٹل بلڈنگ میں گھس گئے تھے اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی،جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثہ کے وقت تین نومبر کو ہوئے انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت پر مہر لگانے کا ا?ئینی عمل چل رہا تھا۔ حادثہ کے فوراً بعد ٹوئٹر نے ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹے کے لئے غیر مستقل طور پر بند کردیا تھا۔ فیس بک پہلے ہی ڈونالڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاونٹ معطل کرچکا ہے اور انسٹا گرام اکاونٹ جو بائیڈن کے حلف لینے تک کے لئے بند کیا جاچکا ہے۔ اس ہفتے کے ا?غاز میں یو ٹیوب نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلیوں کے کئی ویڈیو ہٹائے تھے، جن میں انہوں نے اپنے حامیوں کو خطاب کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹوئٹر نے ان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن اور ٹرمپ حامی اٹارنی سڈنی پاویل کے اکاونٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا