کسانوں کے مسئلے کے سلسلے میں راہل کا مودی پر پھر حملہ

0
0

بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مذاق بنارہی ہے:ماکن
لازوال ڈیسک

نئی دہلی/جئے پور؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں پھر حملہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ مسٹرمودی کو وقت رہتے اپنے صنعت کار دوستوں کیلئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا ہیں اور حکومت کو ان کی ہر بات سننی چاہئے۔اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’اب بھی وقت ہے مودی جی،ان داتا کے ساتھ دو ،صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑو۔‘‘اس کے ساتھ ہی کانگریس نے مسٹر گاندھی کا اپریل 2015 کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں مسٹر مودی کو صلاح دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو چند صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہئے کیونکہ کسان اور مزدور ہی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔وہیںکانگریس کے جنرل سکریٹری و راجستھان کے انچارج اجے ماکن نے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) لیڈران کے ذریعیکسانوں پردئے گئے بیانات کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مزاق اڑارہی ہے نوتشکیل شدہ ریاستی کانگریس ایگزیکٹومیں حصہ لینے کے لئے جے پور پہنچے مسٹر ماکن نے میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کسانوں کا مذاق اڑارہے ہیں، وہ اس طرح کی بیان بازی کرکے ان کی توہین کررہے ہیں جو بہت ہی شرمناک بات ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈران کے ان بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مسٹر ماکن نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی حمایت میں تحریک کررہی ہے اورپندرہ جنوری کو ملک بھر میں راج بھونوں کا گھیراو کرنے کی تیاری کے لئیایگزیکٹو میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں باڈی اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سفارتی تقرری کے تعلق سے اچھے لوگوں کے نام تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس سے قبل مسٹر ماکن کے جئے پور پہنچنے پر ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ان کااستقبال کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا