جھلاس پریمئر لیگ اختتام پذیر

0
0

اعجاز الحق بخاری

پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے گائوں جھلاس کے کرکٹ گرائونڈ جھلاس میں کھیلی جانے والی جھلاس پریمیئر لیگ کا اختتام ہوا جہاں فائنل مقابلہ کے جی این اور منگناڑ کے مابین کھیلا گیا ۔وہیں اس موقع پر کے جی این نے پہلے بلے بازی کرتے ہوے مقررہ بیس اوروں میں کل 104اسکور کیا جہاں وسیم نے 27 اسکور کی اننگ کھیلی ۔وہیںجواب میں منگناڑ نے یہ ہدف صرف پندرہ اورس میں مکمل کیا جہاںجاوید نے شاندار پچاس اسکور کی اننگ کھیلی اور ظفر نے 35اسکور بنائے۔ اس موقع پر میچ کا بہترین کھلاڑی جاوید کو قرار دیا ۔واضح رہے اس مقابلے میں مہمان خصوصی کے طور پر پونچھ کے مشہور کھلاڑی پرویز ملک آفریدی نے شرکت کی جبکہ مہمان ذی وقار آفتاب حسین شاہ تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا