بارہ برس قبل کام شروع ہوا ،ابھی بھی نامکمل
سید زاہد
بدھل؍؍ ضلع راجوری کی تحصیل کوٹرنکہ بدھل کے گاؤں گھبر میں 2008ئمیں ہائی سکول گھبر کی عمارت کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن بارہ برس گزر جانے کے بعد اسکولی عمارت کا کام نا مکمل ہے ۔واضح رہے گورنمنٹ ہائی سکول گھبر میں قریباًساڑھے تین سو طلباء زیر تعلیم ہیںلیکن اسکول کی عمارت تشنہ تکمیل ہے اورمتعلقہ محکمہ خواب غفلت میں سو رہا ہے ۔اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب لوگوں کی امیدیں بنی رہتی ہیں کہ ان کیبچوں کو اچھی تعلیم دی جائے گی لیکن اسکول کی عمارت کی خستہ حالی کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ متعلقہ محکمہ خواب غفلت میں سو رہا ہے اور طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے ۔