کہا ہندوستان اب کرونا کی لڑائی میں جیت حاصل کرے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کووڈ19ویکسی نیشن مہم کا آغا ز کرنے کے سلسلے میں جموں وکشمیر بھاجپا اکائی کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چوہدری نے حکومتی اقدامات کی سراہنا کی ۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہندوستان اب کرونا کی لڑائی میں جیت حاصل کرے گا ۔انہوںنے مزید کہاکہ وزیر اعظم نرندر مودی کی لیڈرشپ میں ہندوستان بڑی سطح پر ٹیکہ کاری مہم کیلئے تیار ہے جہاں تین کروڑ فرنٹ لائن ورکران کو شامل کیا جائے گا جن میں ایک لاکھ جموں وکشمیر کے ہونگے ۔انہوں نے جموں و کشمیر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل پیرہ ہوں۔موصوف نے کہا کہ کرونا کی لڑائی میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔