آخر کیا کر دی جموں کشمیر کی اس مظلوم عوام نے اتنی بڑی غلطی انکو مل رہی ہے اس کی سزا

0
0

فور جی انٹر نیٹ سپیڈ کو جلد بحال کیا جائے تاکہ ہم لوگ بھی ڈیجیٹل انڈیا کا فائدہ حاصل کرسکیں :سرپنچ خالدچوہان
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کی پنچائت سیلانی کے سرپنچ خالد حسین چوہان نے اخبار کے نام ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سرکار 4جی انٹر نٹ کی تاریخیں آگے بڑھا رہی ہے آخر کیوں اس جموں کشمیر کی مظلوم عوام نے کیا اتنا بڑا ظلم کردیا کہ اس مظلوم عوام سے 4جی انٹر نٹ جیسی سہولیات چھین لی ہے اور اسے ابھی بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار ڈیجٹل انڈیا کے دعوے کررہی ہے اور دوسری طرف جموں کشمیر میں 2 جی انٹر نٹ چل رہا ہے اور 4جی سپیڈ کو چھین کر پھر اتنا بڑا دعویٰ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کہ یہ سب دعوے کھوکھلے اور صرف بولنے تک محدود ہیں انہیں عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا ہے ۔آخر کیوں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اور خاص کر زیر تعلیم طلبہ کے ساتھ سرکار نے یہ بہت بڑی ناانصافی ہے کیوں کہ اس وقت بہت وقت گزر چکا ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہیں طلبہ تعلیم کو ترس رہے ہیں اور آن لائن تعلیم چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے طلبہ آن لائن تعلیم سے بھی محروم ہیں کیوں کہ یہاں تو 2جی سروس ہے اس اسپیڈ سے کہاں چلے گا نٹ اور کہاں پڑھیں گے طلبہ انہوں نے کہا کہ میری گورنر انتظامیہ سے اپیل ہے کہ 4 جی نٹ کو جلد بحال کیا جائے تاکہ جموں کشمیر کے طلبہ کو بھی آن لائن پڑھنے میں مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا