الطاف بخاری نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے

0
0

چند لیڈران کے ساتھ عشائیہ پر ملاقات کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے اُس میڈیا رپورٹ کو مسترد کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ انہوں نے گپکار الائنس کے چند لیڈران کے ساتھ نئی دہلی میں شام کے کھانے پر ملاقات کی۔ اِس نیوز سٹوری کے رد عمل میں بخاری نے کہاکہ وہ کسی قسم کی تشکیل یا گپکار الائنس جس کو جموں وکشمیر کے اندر جھوٹ کی تشہیر اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بنایاگیا ہے، کے اندرکسی قسم کی تقسیم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا‘‘سیاسی سطح پر اپنے خلاف ماحول کے اندر خود کو موزوں بنانے کے لئے اِتحادیوں نے مل کر ایک ہوائی الائنس تشکیل دی ۔ ِان جماعتوں نے پچھلے 70 سالوں سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو کھوکھلے اور گمراہ کن نعروں کے ذریعے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ یہ اتحاد اپنے آپ ہی خود بکھرجائے گا‘‘۔بخاری نے کہاکہ ُانہیں موقع پرست سیاسی الائنس کے بیچ دراڑ ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں جو بنیادی طور بغیر کسی مخلصانہ مقصد سے بنایاگیاتھا۔ انہوں نے واضح کیاکہ ’’میں نے نئی دہلی میں کسی بھی ڈِنر میں شرکت نہیں کی ہے جیسا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے، عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ میں اپنے آپ ہی پھوٹ پڑے گی لیکن چند سیاسی عناصر اِس کی تشکیل میں ہیں جوکہ میڈیا کے ذریعہ اس طرح کی افواہیں پھیلاکر عوام میں، اُن کے گندے کپڑے کو دھو سکتے ہیں۔بخاری نے کہاکہ نام نہاد پیپلز الائنس (PAGD)نے اب یہ محسوس کرنا شروع کر دیا ہے کہ لوگ کئے ہوئے وعدوں کے نتائج چاہتے ہیں ، وہ بلند وبانگ وعدے جو کہ شروع سے ہی اِس کی قیادت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ایسا لگتا ہے کہ پیپلز الائنس کی قیادت اگلے انتخابات سے قبل لوگوں کو پھر سے بیوقوف بنانے کے لئے کوئی نیا سیاسی ماڈل کی تیاری کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف اپنی پارٹی نے روز ِ اول سے ہی یہ واضح کر دیا ہے کہ اُس کا ایجنڈہ خالص سماجی، معاشی اور سیاسی ہے اور اِس نے عوام سے جس چیز کا بھی دعویٰ کیا ہے، اُس کو عملی جامہ پہنانے کی وعدہ بند ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا