یدھویر سیٹھی نے ویڈیو البم ’تیرے لئے‘ کا اجراء کیا

0
0

کہا ڈوگرہ ریاست کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے پاس بہت ذہانت ہے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر بھاجپا کے نائب صدر یدھویر سیٹھی نے ویڈیو البم ’تیرے لئے ‘ کا اجراء کیا ۔اس موقع پر یدھویر نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے نوجوان فنکار اے آر اکھل ،آرتی اور پرجوال شرما کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ڈوگرہ ریاست کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے پاس بہت ذہانت ہے ۔واضح رہے یہ ویڈیو گانا جی ایس شکتی کی ہدائت کاری کیں انجام دی گئی جسے گرنو گِل نے تحریر کیا ہے جبکہ گانے کو ساحل ڈوگرہ نے گایا ہے ۔سیٹھی نے مزید کہاکہ ان نوجوانوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا ہے اور دوسروں کو روزگار دینے کا کام کیا ہے ۔وہیں سیٹھی نے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا