کرائم برانچ جموںکی ٹیم پر مینڈھر میں حملہ

0
0

پولیس تھانہ مینڈھر میں معاملہ درج ،مزید تحقیقات شروع
ّّّّّاحسان انقلابی
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے علاقہ ڈھکی بیرہ میں اسوقت کرائم برانچ جموں کی ایک ٹیم پر حملہ ہوا جب ٹیم نے جعلی مشہورشیئر مارکیٹ کے معاملہ میں ایک گھر میں جاکر ایک شخص کو پکڑنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی شیئر مارکیٹ کے معاملہ کو لیکرجمعرات کی صبح کو کرائم برانچ کی ایک ٹیم ڈھکی بیرہ میں پہنچی تو انہوں نے ایک گھر میں جاکر ایک شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس وقت اہل خانہ اور کرائم برانچ کے اہلکاروں کے درمیان تو تو میں میں ہو گئی اور معاملہ پتھرائو تک پہنچ گیا۔ اس سلسلہ میں کرائم برانچ کا ایک جوان زخمی ہوگیا جبکہ ان کی گاڑی کے شیشے وغیرہ بھی ٹوٹ گئے جس کے بعد معاملہ کو دیکھتے ہوئے کرائم برانچ کے آفیسران نے مینڈھر پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج کروایا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایس پی پونچھ کا کہنا ہے کہ ہم نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا